Akhlaaq with Haziqah
Akhlaaq with Haziqah

Akhlaaq with Haziqah

Akhlaaq with Haziqah

Overview
Episodes

Details

Welcome to Akhlaaq with Haziqah! Join us on a transformative journey of moral development through captivating stories, insightful podcasts, and engaging blogs. Explore the principles of Akhlaaq (good manners and ethics) and learn how to apply them in everyday life. Visit https://akhlaaqwithhaziqah.podia.com/ for the podcast, story blogs, and soon-to-be-released animated cartoon series. Let's inspire children to become better individuals together.

Recent Episodes

ضرورت مند اور مدد / जरूरतमंद और मदद
APR 14, 2023
ضرورت مند اور مدد / जरूरतमंद और मदद
ایک دن زارہ اپنے الماری سے اپنے پرانے کپڑے نکال رہی تھی۔ ابراہیم نے جب یہ دیکھا تو اس سے پوچھا  "دیدی کیا کر رہی ہو؟" تو زارا نے جواب دیا "میں اپنے پرانے کپڑے بیت المال کو دے رہی ہوں۔" "بیت المال کو کیوں دے رہی ہو؟" ابراہیم نے زارا سے پوچھا۔ زارا نے جواب دیا "تاکہ وہ میرے کپڑے غریب بچوں کو دے سکیں جن کے پاس پہننے کے لیے کپڑے نہیں ہیں" "واہ، یہ تو بہت اچھا آئیڈیا ہے دیدی، کیا ان کے پاس کھانے کے لیے بیسکٹس ہیں؟" ابراہیم نے دوبارہ زارا سے پوچھا۔ "شاید ان کے پاس نہ ہوں" زارا نے جواب دیا۔ اسی دوران ان کے والد کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے پوچھا "بچوں تم کیا کر رہے ہوں؟" زارہ نے جواب دیا "ڈیڈی میں اپنے پرانے کپڑے اچھے سے گھڑی کررہی ہوں تا ک ہم انہیں بیت المال میں دے سکے " زارہ کے والد یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور زارہ سے کہا "ماشااللہ تم نیک لڑکی ہو" تب ابراہیم نے اپنے ڈیڈی سے کہا، "ڈیڈی، میں بھی وہ extra بیسکٹس بیت المال کو دینا چاہتا ہوں تاکہ غریب بچے بیسکٹس کھا سکیں۔" "بہت اچھا، میرے پیارے بچے، ضرور ہم وہ extra بیسکٹس بیت المال کو دیں گے، انشاء اللہ" ان کے والد نے جواب دیا۔ پس حذیقہ جب کوئی مہربان ہوتا ہے اور دوسروں کو دیتا ہے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں کئی گنا زیادہ دیتا ہے۔ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے... جو لوگ اپنے مال کو دن رات چھپے اور کھلے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (2:274)
play-circle icon
2 MIN
فیملی ڈنر / पारिवारिक डिनर
JAN 26, 2023
فیملی ڈنر / पारिवारिक डिनर
ایک دن سلمان کی ممی نے رات کے کھانے میں چکن فرائی، گلاب جامن، بریانی کے ساتھ روٹی جیسی کئی ڈشیں بنائیں۔ اور چکن فرائی سلمان کی پسندیدہ ڈش تھی۔ سلمان اور اس کی ممی سلمان کے پاپا کا آفس سے آنے کا انتظار کر رہے تھے، تاکہ وہ ایک ساتھ ڈنر کا کرسکے۔ سلمان نے اپنی ماں سے کہا "ممی، پاپا کو گھر آنے میں کتنا وقت لگے گا؟" سلمان کی ماں نے جواب دیا، "سلمان، فکر نہ کرو، وہ وقت پر پہنچ جائے گے، انشاللہ۔" ممی مجھے بھوک لگ رہی ہے، سلمان نے جواب دیا۔ ماں نے سلمان سے کہا ’’بس مزید 5-10 منٹ انتظار کرو بیٹا‘‘ اتنے میں اس کے پاپا گھر پہنچ گئے۔ سلمان کی ممی جب dining table پر سب کچھ رکھ رہی تھی تب سلیمان رو رہا تھا، تو سلمان اور اس کے پاپا نے رات کا کھانا میز پر رکھنے میں سلمان کی والدہ کی مدد کی۔ سلمان کو بہت بھوک لگی تھی، وہ بسم اللہ پڑھے بنا ہی چکن فرائی کھانے لگا۔ سلمان کے پاپا نے پوچھا کیا تم نے کھانے سے پہلے بسم اللہ کہی ہے؟ سلمان نے جواب دیا "نہیں" سلمان کے پاپا نے کہا کہ ہمیں کھانے سے پہلے بسم اللہ اور کھانے کے بعد الحمدللہ پڑھنا چاہیے۔ سلمان نے کہا بسم اللہ، آج کا کھانا بہت لذیذ ہے، الحمدللہ۔ پھر سب نے ڈنر کا لطف اٹھایا اور عشاء کی نماز پڑھ کر سو گئے۔ حذیقہ، جب بھی ہم کوئی کام شروع کریں توبسم اللہ کہنا چاہیے اور اگر کوئی کام مکمل کریں تو الحمدلله کہنا چاہیے۔ حذیقہ: ابّو، مجھے تو آج کی کہانی بہت اچھی لگی۔ ابّو: مجھے بھی بہت اچھی لگی۔۔
play-circle icon
2 MIN